ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور کی ڈی سی سے بدکلامی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: پرمیشور

میسور کی ڈی سی سے بدکلامی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: پرمیشور

Tue, 19 Jul 2016 11:08:35  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو18؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھا کے سرکاری کام کاج میں رکاوٹ بننے والے خاطیوں کو حکومت کی طرف سے تحفظ فراہم کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں اس مسئلے پر بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ میسور کے سابق ضلع پنچایت صدر مری گوڈا اور ان کے حامیوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو روک کر بدکلامی کئے جانے کے معاملے میں خود ڈپٹی کمشنر نے شکایت درج کرائی ہے، اس شکایت کی بنیاد پر میسور کے نظر آباد پولیس تھانہ کے شعبۂ نظم وضبط نے ایک معاملہ درج کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ڈی وائی ایس پی انوپما شینائی کے استعفیٰ کے متعلق وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایاکہ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے یہی کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے فرائض کی انجام دہی سے معذرت خواہی کرتے ہوئے انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ استعفیٰ کے بعد انہیں اپنا استعفیٰ نامہ واپس لینے منانے کی کوششیں بھی کی گئیں، لیکن وہ نہیں مانیں جس کی وجہ سے حکومت نے مجبوراً یہ استعفیٰ منظور کیا۔انہوں نے کہا کہ انوپما شینائی کے استعفیٰ کومنظور کرنے کے سلسلے میں فائل پولیس ہیڈکوارٹرس کو روانہ کردی گئی ہے۔ ایک اور ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگھ کے استعفیٰ کے متعلق وزیر داخلہ نے کہاکہ اس معاملے کی جانچ سی آئی ڈی کے سپرد کی گئی ہے۔ اغوا کے معاملے میں اس ضمن میں نٹراج نامی ایک شخص کو گرفتار کرکے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ 


Share: